آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کرینگے

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48ٹیمیں شریک ،فائنل 26مارچ کو کھیلا جائیگا

جمعرات 23 مارچ 2017 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرو لاڑکانہ کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "چھٹا آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز کل جمعہ سے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس نوڈیرو لاڑکانہ میں ہوگا ٹورنامنٹ 24،25اور 26مارچ تک کھیلے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر نثار احمد کھو رو کرینگے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر رحمت اللہ موریو اور سیکریٹری غلام سرور کھوڑو نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ٹورنامنٹ کا میگا فائنل مورخہ 26مارچ کو کھیلا جائیگا فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔