پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن

جمعرات 23 مارچ 2017 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) داؤ پیچ اور طاقت کا کھیل جمے گا اب کراچی میں، رواں سال مئی میں اٹھارہ ممالک کے پچیس پہلوان کراچی میں دنگل سجائیں گے اور ریسلنگ کا سلطان چنیں گے۔

(جاری ہے)

پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان نے چار بین الاقوامی ریسلرز کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین پرو ریسلنگ کے دھماکہ خیز مقابلے د یکھنے کیلئے تیار ہو جائیں جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونگے۔ انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ پاکستان میں انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان پاکستان میں پہلوانی کے فروغ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ٹریننگ سینٹرز بھی قائم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :