پی سی بی نے بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی ٹوئینٹی سیریز کھیلنے کی باضابطہ دعوت دیدی

پی سی بی نے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی دعوت دی،دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیدار آئی سی سی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے

جمعرات 23 مارچ 2017 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی ٹوئینٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کو پاکستان میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کا کہا ہے۔بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2015 میں پاکستان، بنگلہ دیش سیریز کھیلنے آیا تھا اب جواب میں بی سی بی بھی ٹیم پاکستان بھیجے۔ اس حوالے سے دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیدار آئی سی سی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔