پاک عرب سوسائٹی کے رہائشی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب پرندے چوری

جمعرات 23 مارچ 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء)نشتر کالونی پر واقعہ پاک عرب سوسائٹی کے ایک رہائشی فواد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب پرندے چوری کرلیے گئے بتایا گیا ہے کہ فواد گزشتہ روز اپنے گھر میں موجود نہ تھا کہ نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہوئے جنہوںنے پرندوں کے پنجروں کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے مالیت کے پرندے چوری کرلیے اور خود فرار ہوگئے تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔