قومیں اپنے اسلاف کو بھول کر کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتیں: قیصرامین بٹ

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف قائداعظم ؒ کے نظریات و افکار پر عمل پیرا ہیں ،سنیئر لیگی رہنما

جمعرات 23 مارچ 2017 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر راوی روڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قومیں اپنے اسلاف کو بھول کر کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح ؒ کے نظریات ، افکار اور خیالات پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز پاکستان کو ایک اسلامی ، فلاحی مملکت بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ، حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہناتھاکہ آج کا پاکستان ایک روشن پاکستان ہے جس کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی ، اور انشاء اللہ اب وہ روشن گھڑی بہت قریب ہے جب پاکستان ایک عظیم مملکت کے طور پر پوری دنیا میں سربلند ہوگا ، ہم آج کے دن پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور جو پاکستان کی سرحدوں پر اپنی ذمہ داریا ں ادا کررہے ہیں ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،تقریب میں لیگی کارکنوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :