ابوظہبی میں اسٹنٹ کرتے ہوئے ایک شخص کوزخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 14:44

ابوظہبی میں اسٹنٹ کرتے ہوئے ایک شخص کوزخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2017ء) :۔ابوظہبی پولیس نے 19 سالہ شخص، جس کی ویڈیو گزشتہ روزسوشل میڈیا پر اسٹنٹ کرتے ہوئے وائرل ہوئی تھی ،کو گرفتار کر لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو بروز منگل موسم کی خراب صورت حال کے باوجود بنائی گئی تھی۔اس ویڈیو میں وہ لاپروائی سے ڈرائیونگ اسٹنٹ کررہا تھا کہ یکد م اس کی گاڑی الشمخا اسکول کے سامنے ایک پیدل چلنے والے سے ٹکڑائی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایک نوجوان ڈرائیور،جو کہ غیر رجسٹریافتہ گاڑی سے بارش کے دوران کرتب دکھا رہا تھا،اس کی گاڑی یکدم ایک راہ گزر سے ٹکڑائی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ابوظہبی ٹریفک انویسٹی گیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محسن المنصوری کے مطابق پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ نوجوان کے ہجوم میں یہ اسٹنٹ دکھا رہا تھا۔اس شخص پر ایک شخص کو زخمی کرنے اور ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :