جدہ کے پانچ اضلاع میں عوام کی پانی کی فراہمی کے خلاف شکایات درج

جمعرات 23 مارچ 2017 14:32

جدہ کے پانچ اضلاع میں عوام کی پانی کی فراہمی کے خلاف شکایات درج
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2017ء) :۔جدہ کے جنوب مشرق میں پانچ اضلاع میں عوام نے پانی کی فراہمی میں مشکلا ت محسوس ہیں ۔ ان اضلاع کے رہائشیوں نے اپنے گھر یلو پانی کے حوالے سے شکایات درج کروائیں جس کے بعد نیشنل واٹر کمپنی (این ڈبلیوسی )نے اپنا سپلائی شیڈول تبدیل کرلیا ۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق این ڈبلیوسی اس فراہمی میں خرابی کی ذمہ دار تھی لہٰذا انہوں نے ان شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان اضلاع کے لئے پانی زیادہ پمپ کرنے کا حکم جاری کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے بغیر قیمت کے واٹر ٹرک بھی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جب ان احکامات ہر عمل درآمد بھی ہورہا ہے ۔ دوسری جانب این ڈبلیوسی کا کہنا تھا شیڈول میں خرابی کی وجہ شعیبہ میں ڈیزیلینیشن پلانٹس پر ہونے والاکام تھا۔جب کہ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ کمپنی پانی کے شیڈول کی پیروی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :