چینی وزیر اعظم کے آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات

دورے کے اگلے مرحلے میں چینی وزیر اعظم نیوزی لینڈ پہنچیں گے کسی بھی چینی وزیراعظم کا گیارہ سال کے دوران ان ممالک کا پہلا دورہ ہے وزیر اعظم کے حالیہ دور ہ سے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، چینی سفیر

جمعرات 23 مارچ 2017 14:46

کنبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ چین آسٹریلیا وزرائے اعظم کے پانچویں سالانہ تبادلہ خیالات کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے ، بعد ازاں چینی وزیر اعظم اگلے مرحلے میں نیوزی لینڈ جائیں گے جہاں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش سے ملاقات کریں گے ، چینی وزیر اعظم کے اس دورہ کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات پر بڑے مثبت اور ٹھوس اثرات مرتب ہو ں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود سٹرٹیجک شراکت داری اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا میں چینی سفیر چینگ جنگ یی نے اپنے ایک خصوصی مضمون میں کیا ہے جو چینی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر شائع ہوا ہے ، چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات 45سال قبل قائم ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :