عراق کے شہر موصل میں اتحادی فوج کی کاروائی ،غلطی سی43 عام شہری مار دیئے

جمعرات 23 مارچ 2017 14:42

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) عراق کے شہر موصول میںاتحادی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے غلطی سی43 عام شہری مار دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے خلاف حملوں میں غلطی سے 43 عام شہری ہلاک کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہیکہ یہ حملہ اتحادی قوتوں کی طرف سے ہو سکتا ہے جس میں بری اور فضائی مدد حاصل کی گئی حکام کا کہنا ہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کروانے کیلیے کوششیں جاری ہیں اور فوجی سربراہوں کا ایک اجلاس جلد ہی منعقد کیا جائے گا جس میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے معاملے پر غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :