آسٹریا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ،مظاہرین نے اردگان مخالف بینرز ترک سفارتخانے کی چھت پر لہرا دیا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:42

آسٹریا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ،مظاہرین نے اردگان مخالف بینرز ..
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ،مظاہرین نے صدر اردگان کو ہدف بنانے والے بینرز کو عمارت کی چھت پر لہرا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں 16 اپریل کو صدارتی نظام اور آئینی ترامیم کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل یورپ میں ترکی کے خلاف واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور نسل پرست سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے ۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے صدر ایردوان کو ہدف بنانے والے بینرز کو عمارت کی چھت پر لہرا دیا ۔یہ گستاخانہ حرکت کرن والے دو افراد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔سفارتی ذرائع کیمطابق ان افراد نے پہلے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے یہ کاروائی کی ہے کیونکہ جب وہ بیبرز لٹکا رہے تھے تو سامنے والے فٹ پات پر ایک صحافی تصویر بنانے کے لیے تیار کھڑا تھا ۔

(جاری ہے)

ویانا میں ترکی کے سفیر کے اس واقعے کی تحقیق کے لیے آسٹریا کے حکام کیساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ دریں اثنا وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے ترکی کے ویانا کے سفارتخانے کی عمارت پر بینر لگانے کی کاروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سلامتی اور انٹیلی جنس کی کمزوری اور حکومت آسٹریا کے ترکی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے ۔اس واقعے کی ذمہ داری انتہائی دائیں بازو کے گروپ نے مول لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :