لندن حملے کے مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

مشتبہ حملہ آور کا نام پہلے ٹریور بروکس تھا بعد میں اس شخص نے مسلمان ہوکر اپنا نام عزادین رکھ لیا تھا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ

جمعرات 23 مارچ 2017 14:42

لندن حملے کے  مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) لندن حملے کے مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے ا ٓگئیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، جس کا نام پہلے ٹریور بروکس تھا ، بعد میں اس شخص نے مسلمان ہوکر اپنا نام عزادین رکھ لیا تھا۔ابو عزادین کالعدم تنظیم الغرابا کا ترجمان ہے۔

(جاری ہے)

ابوعزادین دہشتگردی پر اکسانے اور فنڈ جمع کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ جسے 17اپریل 2008 کو ساڑھی4 سال جیل کی سزا ہوئی تھی۔ابو عزادین مئی 2009 کو جیل سیرہا ہوگیا تھا، تاہم امریکی ٹی وی کے پروڈیوسر کا دعوی ہے کہ حملہ آور ابوعزادین نہیں تھا۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ابوعزادین جیل میں ہے ان کی عزادین کے وکیل سیبات ہوئی ہے۔ سرکاری اورکمیونٹی ذرائع سے بھی ابوعزادین کی ہلاکت کی تصدیق نہ ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :