افغانستان ، پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9 ساتھیوں کو مار ڈالا ، سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ ، خودکش حملہ آور موقع پر ہلاک

جمعرات 23 مارچ 2017 14:36

افغانستان ، پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9 ساتھیوں کو مار ڈالا ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خودکش حملہ آٰور مارا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے علاقے کوچہ قذاق میں ایک پولیس اہلکار نے اچانک طالبان کے ساتھ وابستہ ہو کر سکیورتی چوکی پر فائرنگ کر کے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ۔

دریں اثناء قندھار میں ایک سینئر پولیس آفیسر جنرل شیر عزیز کیماوالا نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد اس سانحے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ادھر صوبہ قندھار میں ضلع نشاء میں حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے سکیورٹی چوکی کے نزدیک خودکش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔