سید علی گیلانی کی یوم پاکستان پر حکومت پاکستان ، پاک فوج اور عوام کو مبارکباد

پا کستا ن پوری مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے،سید علی گیلانی

جمعرات 23 مارچ 2017 14:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) حریت راہنما سید علی گیلانی نے یوم پاکستان پر حکومت پاکستان ، پاک فوج اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز اور مسلمانوں کے لئے نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر حریت راہنما سید علی گیلانی نے اپنے جاری پیغام میں حکومت پاکستان ، افواج پاکستان اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور پاکستان وہ ملک ہے جو کشمیر کے حق کے لئے سیسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور پوری مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے سید علی گیلانی نے پاکستان ، افغانستان اور ایران میں بہتر تعلقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے ۔