بھارت نے آبی کشیدگی پر عالمی بینک کی ثالثی کی پیشکش ٹھکرا دی

واشنگٹن میں اگلے ماہ ہونے وا لاپاک بھارت آبی مذاکرات کا دوسرا دور خطرے میں پڑ گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:22

بھارت نے  آبی کشیدگی پر عالمی بینک کی ثالثی کی پیشکش ٹھکرا دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) بھارت کی جانب سے عالمی بینک کی ثالثی قبول نہ کرنے پر واشنگٹن میں اگلے ماہ ہونے والے آبی مذاکرات کا دوسرا دور مؤخر یا معطل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں جاری آبی کشیدگی پر عالمی بینک نے ثالثی کی پیشکش تھی اور اس ضمن میں مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ماہ واشنگٹن میں منعقد ہونا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نہ صرف ان مذاکرات کا انعقاد طے شدہ وقت پر چاہتا ہے بلکہ بطور سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہونے کے عالمی بینک کی ثالثی کا بھی خواہاں ہے۔تاہم بھارتی حکام کا نئی دہلی میں رپورٹرز کو کہنا ہے کہ ہندوستان کسی بھی ثالثی کے خلاف ہے اور معاملے کو سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک کے تحت حل کرنا چاہتا ہے۔