لندن حملہ: وزیراعظم ٹریسا مے نے ایمرجنسی کوبرا اجلاس بلا لیا

برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ

جمعرات 23 مارچ 2017 14:22

لندن حملہ: وزیراعظم ٹریسا مے نے ایمرجنسی کوبرا اجلاس بلا لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) لندن واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ لندن میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ انھوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کی تعریف کی، جس نے اس موقع پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :