جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کمانڈر ان چیف بشارت رضا شہید کا یوم شہادت کل عقیدت اور احترام سے منایا جائیگا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:20

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کمانڈر ان چیف شہید غیرت جنرل بشارت رضا کا یوم شہادت کل چوبیس مارچ جمعہ رات کو عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔ شہید غیرت جنرل بشارت رضا اشفاق مجید وانی کے بعد جے کے ایل ایف کے دوسرے کمانڈر ان چیف تھے جو میدان کارزار میں دشمن سے لڑتے ہوئے ساتھیوں سمیت شہید ہوئے چوبیس مارچ 1996کو دشمن نے درگا ہ حضرت بل سری نگر کے مقدس مقام پر قبضہ کی کوشش کی جنرل بشارت رضا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مورچہ سنبھال لیا دن بھر کی جھڑپ میں بشارت رضا اپنے ملٹری ایڈوائزر مشتا ق ملک المعروف سلمان یاور عرف نکہ بائے سمیت گیارہ سنئیر حریت پسند جام شہادت نوش کر کے تاریخ رقم کر گئے بشارت رضا کی شہادت کے ساتھ ہی جے کے ایل ایف کی عسکری تاریخ کا باب بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

بشارت رضا کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی دستار بندی کے وقت سری نگر میں کلاشنکوفوں کے سائے تلے جس مارچ کا اہتمام کیا تھا اس میں پہلی مرتبہ جے کے ایل ایف کے مرحوم سپریم لیڈر امان اللہ خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اپنے قائد کے یوم شہادت پر درگاہ حضرت بل کے خون آشام معرکے میں زندہ بچ جانے والے واحد جے کے ایل ایف کے لیڈر ڈاکٹرر مسعود عالم جے کے ایل ایف ( راج باغ) کے سربراہ فاروق ڈار المعروف بٹہ کراٹے مبارک حسنی جے کے ایل ایف یسین کے ظہور احمد بٹ منظور صوفی اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے قائد شکیل بخشی تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال صدیقی نے جنرل بشارت رضا اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے اس عزم کا عہد کیا کہ بشارت رضا کی طرح جب بھی تحریک کو ناکام کرنے ہمیں لہو سے چراغ جلانے پڑیں گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :