ارجنٹائن میں ہزاروں اساتذہ کا احتجاج، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

جمعرات 23 مارچ 2017 14:19

ارجنٹائن میں ہزاروں اساتذہ کا احتجاج، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میںہزاروں اساتذہ نے تنخوائوں میں اضافے کیلئے احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس میںہزاروں اساتذہ نے تنخوائوں میں اضافے کیلئے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے نعرے بازی کی اور حکومت سے تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شرح مہنگائی کی وجہ سے شدید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزدور یونینز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اگلے ماہ ایک بار پھر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :