توانائی بحران کے حل کیلئے تھر کول سب سے بہتر اور سستاآپشن ہے ، عاطف اکرم شیخ

جمعرات 23 مارچ 2017 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) توانائی بحران کے حل کیلئے تھر کول سب سے بہتر اور سستاآپشن ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار کیلئے آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے۔تھرکول میں چینی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کو اقتصادی راہدداری کے تحت کرنا خوش آئند ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھر کے کوئلے کوبڑے پیمانے پر استعمال کر کے معاشی تحفظ اور تیز رفتار ترقی یقینی بنائی سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر کول کو مناسب توجہ دینے اور آبی وسائل کی ترقی سے ملک کے درآمدی بل میں کمی اورآمدنی و روزگار میں زبردست اضافہ ہو گا جبکہ بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وسائل بھی دستیاب ہوں گے ۔ کوئلہ کے ذخائر پاکستان کوکئی صدیوں تک سعودی عرب اور قطر کے مجموعی تیل و گیس کے ذخائر سے زیادہ توانائی دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پاکستان60 فیصد کے مساوی توانائی کی ضروریات درآمد کر رہا ہے اور اگلے دس سال میں بجلی کی طلب 45 ہزار میگاواٹ تک بڑھ جائے گی اور اس حوالے سے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :