کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کر رہی ‘ریماخان

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کر رہی ‘ریماخان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ میں فی الحال کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کر رہی صرف ٹی وی شوز کو ترجیح دے رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریما خان نے کہا کہ مجھے پچھلے تقریبا دو تین سال سے فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں نے شادی کے بعد سے خود کو فلموں اور ڈراموں سے الگ رکھا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی میرا فی الحال فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ لیکن شوبز کے حوالے سے تقریبات میں شریک ہوتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :