اسٹیج ڈراموں میں شائقین کامیڈی اور ڈانس دیکھنے کے لئے آتے ہیں‘صائمہ خان

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

اسٹیج ڈراموں میں شائقین کامیڈی اور ڈانس دیکھنے کے لئے آتے ہیں‘صائمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں شائقین کامیڈی اور ڈانس دیکھنے کے لئے آتے ہیں ‘اسٹیج پر نئی آنیوالی اداکارئوں کا راستہ روکنے نہیں ان کا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے بعض اداکارئوں نے تھیٹر کو سرکس بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں صائمہ خان نے کہا کہ اسٹیج کو سر کس سمجھ کر پرفارم کر نیوالی اداکارئوں کو چاہیے کہ وہ تماشوں اور ڈانسر لڑکوں پر محنت کرنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں کیونکہ پبلک میں ریٹنگ ایسے کاموں کی بجائے اچھی پرفارمنس سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نہیں کہ اسٹیج پر نئی آنیوالی اداکارئوں میں بھی آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے اور انکو سپورٹ کر نا چاہیے۔