فلموں میں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائیگا ‘ڈراموں میں مجھے جو منفر د مقام حاصل ہوا ہے‘عائشہ عمر

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

فلموں میں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائیگا ‘ڈراموں میں مجھے جو منفر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فلموں میں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائیگا ‘ڈراموں میں مجھے جو منفر د مقام حاصل ہوا ہے ایسا کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے دوبارہ کوئی مزاحیہ کردار ادا نہیں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کر نے کا شوق ہے مگر فی الحال فلموں میں جانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔