یوم پاکستان کے موقع پر جھل مگسی میں پرچم کشائی کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن (ر)محمد وسیم نے پرچم کشائی کی

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

یوم پاکستان کے موقع پر جھل مگسی میں پرچم کشائی کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر ..
جھل مگسی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) جھل مگسی میں یوم پاکستان انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے پرچم کشائی کی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جھل مگسی میں یوم پاکستان کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر گندواہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقادکیا گیا ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن( ر)محمد وسیم نے پرچم کشائی کی ،تقریب میں لیویز اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،تقریب میں سرکاری ،سول آفیسران کے علاوہ سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بولان کے علاقے ڈھاڈر میں یوم پاکستان کے موقع پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہدنے پرچم کشائی کی تقریب میں لیویز اورپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا،تقریب میں سول سوسائٹی وسکولوں کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو بہت بڑی بڑی نعمتوں سے نواز ا ہے ہمیں اس وطن کی قدر کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :