سپاٹ فکسنگ کیس ، تین رکنی ٹربیونل کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلی سماعت کرے گا

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل 24 مارچ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلی سماعت کرے گا ۔ پی سی بی حکام کرکٹرشرجیل خان اور خالد لطیف ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے اور اپنا اپنا موقف پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم ٹربیونل کے دیگر دو ارکان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری شامل ہیں۔

ٹربیونل کا قیام شرجیل خان اور خالد لطیف کی جانب سے الزامات کادفاع کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔ ٹربیونل کی پہلی سماعت میں پی سی بی مذکورہ کھلاڑیوں کے خلاف کیس بارے اپنا موقف پیش کرے گا جس کے بعد باری باری ان کی رائے معلوم کی جائے گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کی تمام کارروائی خفیہ ہوگی اورقوانین کے مطابق بورڈ کا انٹی کرپشن یونٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کوئی ثبوت یا متعلقہ مٹیریل افشاء نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :