تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 23 مارچ 2017 13:44

تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائے گا
رحیم یار خان۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)رحیم یارخان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ رحیم یارخان سمیت دنیا بھر میں تپ دق ( ٹی بی) کے خاتمہ کا عالمی دن کل 24ما رچ جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشیخ زیدہسپتال رحیم یارخان سمیت ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی نیز اس موقع پر تمام تحصیلوں میں محکمہ صحت، ٹی بی کنٹرول پروگرام، ٹی بی ڈاٹس پروگرام اور تپ دق کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے اشتراک سے واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو سکے اور وہ ٹی بی جیسے مہلک مگر 100فیصد قابل علاج مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج ، پرہیز ، تدارکی اقدامات کے بارے میں آگاہی حا-صل کر سکیں۔