لندن میں دہشت گردی، حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ، 40 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورتین عام شہری بھی شامل ،وزیراعظم خیریت سے ہیں،ترجمان

جمعرات 23 مارچ 2017 12:34

لندن میں دہشت گردی، حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ، 40 زخمی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) لندن میں دہشت گردی کی ایک واردات میں ایک خاتون ہلاک اور40افراد زخمی ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں پولیس نے بتایاکہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے قریب دہشتگردی کے ایک واقعے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور نے وہاں موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگا۔

اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو چاقو مار دیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورتین عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقعے پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک دہشت گردی کی ورادات کے طور پر لے رہے ہیں جب تک کہ انھیں اس کے متضاد کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل جاتی۔

سکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں ایک پولیس افسر اور مبینہ طور پر حملہ آور بھی شامل تھا۔اس واقعے کی ابتدائی تصدیق برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن نے کی تھی۔ انھوں نے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود سٹاف اور دیگر لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نہ نکلیں۔برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاوئننگ کے ایک ترجمان نے وزیر اعظم کی خیریت کی تصدیق بھی کی۔

متعلقہ عنوان :