وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 23 مارچ 2017 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بھر کے 20 کلب حصہ لیں گے ۔ اسی طرح اپریل میں ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، سائیکلنگ، رگبی، ٹیبل ٹینس اور خواتین کے سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے پاس ٹیلنٹ دکھانے کا اچھا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :