قومی ٹیم ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5 اپریل کو بھارت روانہ ہوگی

جمعرات 23 مارچ 2017 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) قومی ٹیم ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5 اپریل کو بھارت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 14 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں 3 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں نسیم اختر ‘ حارث طاہر اور محمد رفیق شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 3 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں نسیم اختر ‘ حارث طاہر اور محمد رفیق شامل ہیں جنہیں نوید کباڈیہ تربیت دیں گے

متعلقہ عنوان :