ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف )کے صدر انیل کمار کھنہ اور سیکریٹری جنرل سبر امنیم سرندرن کل جمعہ کو پاکستان کے دورہ پر آئیں گے

جمعرات 23 مارچ 2017 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف )کے صدر انیل کمار کھنہ اور سیکریٹری جنرل سبر امنیم سرندرن کل جمعہ کو پاکستان کے دورہ پر آئیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق اے ٹی ایف کے صدر انیل کمار کھنہ، سیکریٹری جنرل سبر امنیم سرندرن، پی ٹی ایف کے پیٹرن سید دلاو عباس جو اے ٹی ایف کے سینئر نائب صدر بھی ہیں، کی دعوت پر 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے اور وہ وہاں پر آئینی و مالیاتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد اے ٹی ایف کے دونوں عہدیداران لاہور سے اسلام آباد آئیں گے اور یہاں اے ٹی ایف جونیئر پلیئرز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اے ٹی ایف جونیئر پلیئرز ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 25 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف الله خان جو ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کریں گے۔ اجلاس میں ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کے صدر انیل کمار کھنہ، سیکریٹری جنرل سبر امنیم سرندرن اور پی ٹی ایف کے پیٹرن چیف سید دلاور عباس اور فیڈریشن کے دیگر حکام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :