پاکستانی چار امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کریں گے

ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس 3 سے 6 اپریل تک سنگاپور میں منعقد ہوگا

جمعرات 23 مارچ 2017 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء)پاکستانی چار امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس 3 سے 6 اپریل تک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کورس میں پاکستانی چار امپائرز شرکت کریں گے جن میں سندھ سے انوار احمد انصاری، شازیہ یوسف اور قرة العین جبکہ پنجاب سے فرحان علی بھٹی شامل ہیں اور چاروں امپائرزکورس میں شرکت کیلئے یکم اپریل کو سنگاپورہ روانہ ہونگے اور کورس میں شرکت کے بعد 8 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے۔