مضرصحت گوشت، برازیل نے کئی ممالک پر پابندی لگا دی

جمعرات 23 مارچ 2017 11:47

مضرصحت گوشت، برازیل نے کئی ممالک پر پابندی لگا دی
برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) برازیل کی وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتے مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ، جاپان،میکسیکو اور جمیکا کو اس کی برآمد روک دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل نے گزشتہ سال ہمیں 1.84 ارب ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جاپان ،سویٹزر لینڈ اور میکسیکو نے بھی بعض برازیلیئن کمپنیوں پر گوشت فراہم کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔اس اثنا میں جنوبی کوریا نے گزشتہ ہفتے برازیل سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر جو پابندی لگائی تھی اسے گزشتہ روز ختم کر دیا گیا۔ برازیل کے صدر میشال تمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مضر صحت کا سیکنڈل غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے مگر یہ بھی صحیح ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک معاشی بدنامی ہے ۔