دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ایک خاص طریقہ کار کی اشد ضرورت ہے، چوہدری محمود بشیر ورک

جمعرات 23 مارچ 2017 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) قانون اور انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ایک خاص طریقہ کار کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستا ن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے ملکی آئین، قوانین اور سماجی اقدار کے خلاف ہیں اوروہ ہمارے وطن عزیز کو تباہ کرنے پر بضد ہیں ہمیں ان کے ساتھ نمٹنے کے لئے ایک خاص طریقہ کار کی ضرورت ہے، ہم انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے فوجی عدالتوں کو مذید دو سال کے لئے کام کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :