سیالکوٹ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ اے ایس آئی شدید زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 10:50

سیالکوٹ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) سیالکوٹ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں معمول کی گشت پر مامور پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک گولیوں کی برسات کردی جسکے نتیجہ میں کانسٹیبل جام شہادت نو ش کر گیا اور ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمی اے یس آئی کو طبی کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ او رانا آصف ندیم کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں اور نامعلو م افرا دکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔