امریکی سینیٹ میں گورسچ کی توثیقی سماعت میں سخت سوالات

جمعرات 23 مارچ 2017 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے اپنی توثیقی سماعتوں کے دوسرے روز امریکی سپریم کورٹ کے نامزد امیدوارنیل گورسچ نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی بھی قسم کے اثر سے آزاد ہوں گے۔

(جاری ہے)

گورسچ نے سینیٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی عہدے دار نے ان پر کبھی یہ وعدہ کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا تھا کہ وہ کس طرح ان اہم مسائل پر فیصلے کے لیے ووٹ ڈالیں گے جو آئندہ برسوں میں عدالت میں آسکتے ہیں اور یہ کہ انہیں غالباً وائٹ ہاؤس سمیت، کسی بھی پارٹی کے خلاف فیصلہ دینے میں کوئی عار نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ججوں کے لیے لٹمس ٹیسٹوں یا انہیں مخصوص زاویوں سے پرکھنے پر یقین نہیں رکھتا۔ نامزدگی کے اس عمل میں کسی نے مجھ سے کوئی بھی وعدہ کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ کسی بھی اس قسم کے وعدے کے بارے میں کہ میں کسی بھی قسم کے مقدمے کے لیے کس طرح فیصلہ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :