�وس کی شمالی شام میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے ی تردید

جمعرات 23 مارچ 2017 10:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) روس نے شامی کرد جنگجو فورس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ روس شام کے شمال میں واقع ایک کرد آبادی کی اکثریت والے قصبے میں فوجی اڈہ تعمیر کر رہا ہے۔کرد کمانڈروں کا کہنا ہے کہ روسی فورسز شدت پسند گروپ داعش کے خلاف لڑائی کے لئے کرد جنگوؤں کو تربیت فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

کرد فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کی مدد کے لئے روسی دستے شمال مغربی قصبہ عفرین میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں۔

داعش کے خلاف برسر پیکار کرد ملیشیا (وائی پی جی) کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اختتام ہفتہ ماسکو کے ساتھ طے پانے والے ایک سمجھوتے کے بعد ہوئی ہے۔ وائی پی جی کے ایک ترجمان رادر خلیل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ،" یہ اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔روس کے سرکاری خبررساں ادارے سپتنک کی طرف سے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی جانے والی ایک وڈیو میں روسی فوجی اور ٹینک عفرین میں نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :