ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کا دورہ

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

چنیوٹ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں اور مرمت ہونے والے وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر صادق علی نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کو بریفنگ دی۔

انہوں نے ہسپتال میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ صفائی کے انتظامات اور نئے بننے والے وارڈز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چلڈرن وارڈ میں ہونے والے کام پر انہو ں نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر اختر بلوچ کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں تا کہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ سروسز کی فراہمی میں ایک مثالی ہسپتال کے طور پر سامنے آئے۔