یوم وفات سید نا صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

چنیوٹ ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) 22جمادی الثانی یوم وفات سید نا صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے سنی امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد صدیق اکبر ؓ محلہ گڑھا چنیو ٹ میں ایک عظیم الشان ’’ صدیق اکبر ؓ ‘‘سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر کے صد علماء کرام نے خطاب کیا جن میں صابزادہ مولانا محمد ضیاالحق ،مولانا عبدالواحد نفیسی ،مولانا قاری عارف ،مولانا ملک طاہر احمد ،مولانا محمد رفیق فرحان اور چوہدری محمد سعید نے شان صدیق اکبرؓ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کے بعد کائنات کی افضل ترین ہستی حضرت ابو بکر صدیق ؓ ہیں ،جن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ آج بھی روضہ رسول ؐ کے اندر حضرت محمد ؐ کے پہلو میں مدفن ہیں ،مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام خلفائے راشدین کے ایام ہائے شہادت اور وفات پر پورے ملک میں عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے ۔