ڈرائیور حضرات پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ڈی پی او

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

چنیوٹ ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز کی ہدایت پر چنیوٹ ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور مسافروں کا تمام ریکارڈ اور بس ویگن کیری ڈبہ کار اور موٹر سائیکل رکشوں کے ڈرائیوروں اوران کے شناختی کارڈ گاڑی نمبر مکمل کوائف جمع کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈی پی او چنیوٹ کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈرائیور حضرات پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور گاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ رکھیں بغیر این او سی کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :