تین افراد کا نو یں جماعت کے طالب علم پر ہنٹرو ں سے وحشیا نہ تشدد ،بچہ طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

خانیوال ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)تین افراد کا نو یں جماعت کے طالب علم پر ہنٹرو ں سے وحشیا نہ تشدد، بچہ طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل ، ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج ، تفصیل کے مطابق نوا حی گائو ں 39/10-Rکے رہائشی شیر محمد ولد اللہ بخش کے 13سالہ بیٹے رمضان کا گزشتہ رو ز ٹیویشن سنٹر پر شیر محمد کسی بات پر جھگڑا ہو ا جس کی رنجش پر شیر محمد اور اُسکے دو نا معلو م ساتھیو ںنے پیرو وا ل اڈے پر بچے کو ٹیوشن سنٹر سے گھر جاتے رو کا اور ہنٹرو ں سے بچے کو مار نا شرو ع کر دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے بعدا زاں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل خانیوال داخل کروا دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے میڈیکل کی بنیا د پر ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاشی شرو ع کر دی ہے ۔