میپکونے رواں مالی سال کے دوران ایک لاکھ 78ہزار سے زائد کنکشن فراہم کئے

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

ملتان ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2016-17؁ء کے دوران مختلف کیٹگریز کے ایک لاکھ 78ہزارسے زائد نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میپکو ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کی13اضلاع میں ایک لاکھ 65ہزار517گھریلو ، 10ہزار848کمرشل، 761صنعتی، 812ٹیوب ویل اور 101دیگر کنکشنزشامل ہیں ۔جولائی 2016؁ء سے فروری 2017؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 31ہزار، ڈی جی خان سرکل میں 10 ہزار49، وہاڑی سرکل میں 16ہزار465، بہاولپور سرکل میں 29ہزار875، ساہیوال سرکل میں 19ہزار258،رحیم یار خان سرکل میں 18ہزار101، مظفر گڑھ سرکل میں 25ہزار851، بہاولنگر سرکل میں 13ہزار675اور خانیوال سرکل میں 13ہزار758نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں۔