فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ایک ایس ڈی او اور 2لائن سپریٹنڈنٹس معطل

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

ملتان ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ )پی ایم یو میپکو شاہد حمید چوہان نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ایک ایس ڈی او اور 2لائن سپریٹنڈنٹس کومعطل کردیاہے۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل آفیسر جی ایس ۔Iسب ڈویژن ملتان محمد راشد نذر، لائن سپریٹنڈنٹ ۔Iحنیف احمد اور لائن سپریٹنڈنٹ ۔I محمد افضل شہزاد کو معطل کرکے فوری طورپر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (پی ایم یو) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔