میپکوکی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

خانیوال ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)انجمن کرکٹ کلب خانیوا ل نے میپکو کرکٹ ٹیم ملتا ن کو 5وکٹو ں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ،دوسرے میچ میں کبیر والا کرکٹ کلب نے ایگل کرکٹ کلب جہانیاں 1وکٹ سے ہرا کر فائنل میںجگہ بنا لی، میپکو کرکٹ کلب ملتا ن نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 35اوورز میں 202رنز بنئے ، جنید اقبال نے 47رنز ، عمری نے 31رنز اور رضوا ن نے 30رنز بنائے ، انجمن کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے بائو لنگ میں احمد رشید نے 2وکٹ ، رانا متنصر علی نے 4کھلاڑ یو ں کو آئو ٹ کیا محمد ارشاد نے 2وکٹ حاصل کیں ، وقفہ کے بعد انجمن کرکٹ کلب خانیوال نی5وکٹو ںکے نقصا ن پر اپنا سکو ر پور ا کر لیا ، رانا متنصر نی78رنز محمد ارشاد نے 50رنز اور یاسر نے 32رنز بنائے ، میپکو کرکٹ ٹیم ملتان کی جا نب سے بائو لنگ میں محمد عارف نے 4وکٹ اور حاصل کیں اور نویدنے 1کھلا ڑی آو ٹ کیا ، دوسرے میچ میں ایگل کرکٹ کلب جہانیاں نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقر رہ 35اوور ز میں 108رنز بنائے ، محمد وسیم نے 20رنز اور وجا ہت نے 10رنز بنائے ، کبیر والا کرکٹ کلب کی جا نب سے بائو لنگ میں عدیل نے 3کھلا ڑیو ں کو آئو ٹ کیا ، جنید نے 2وکٹیں حاصل کیں ، وقفہ کے بعد کبیر والا کرکٹ کلب نے 9وکٹوں ک نقصا ن پر اپنا سکور پور ا کر لیا ، حمزہ نے 43رنز اور یاسر نے 25رنز بنائے ، ایگل کرکٹ کلب جہانیاں کی طر ف سے با ئو لنگ میں حسنین نے 3کھلا ڑیوں کو آئو ٹ کیا ،اور اصغر نے 2وکٹیں اور محمد وسیم نے 2وکٹیں حاصل کیں ، ایمپائر نگ کے فرائض سمیع اللہ ، عبدالوھا ب ، محمد ارشاد اور راقب علی نے سر انجا م دیئے ۔