ریسکیو ملتان نے ڈائریکٹر جنرل 1122 کی ہدایت پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

ملتان ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان کہ ہدایت پر شجر کاری مہم کے حوالے سے ریسکیو 1122 ملتان کے تمام آسٹیسنز پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہی. جس کا افتتاح کلمہ چوک ریسکیو اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان کی ہدایت پر تمام ریسکیو ر اپنے اپنے علاقے میں پچاس پودے لگائیں گے اور اس کی دیکھ بھال بھی خود کریں گے تاکہ ہم پنجاب کو سر سبز اور ماحول دوست صوبہ بنا کر بڑھتی ہوئی فضائی ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں. اس موقع پر ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی.اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود ،،ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال،کنٹرول روم انچارج محمد مدثر ضیاء اور دیگر ریسکیو اہلکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :