بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی میں گائیوں اوربھینسوں کے مابین دودھ اورخوبصورتی کامقابلہ

بدھ 22 مارچ 2017 23:47

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) تر جمان محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹرآصف رفیق ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مطا بق وزیراعلیٰ ٰ پنجاب شہباز شریف کی کسان دوست پالیسیوں کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ تحصیل پتوکی ضلع قصورمیں گائیوںاوربھینسوںکے مابین دودھ کی پیداوار اورخوبصورتی کے مقابلوںکا انعقاد کروارہاہے۔

یہ مقابلے بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ضلع قصورمیں کروائے جائیں گے جن کے اختتام پر مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خان جیتنے والے مویشیوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کریںگے۔ پنجاب میں بہترین نسل کی گائیں اوربھینسیں پائی جاتی ہیںجواپنی اعلیٰ پیداواری صلاحیتوںاوردیگراوصاف کی بدولت دنیابھرمیں مشہورہیں۔

(جاری ہے)

ان کی ترقی اورترویج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ آصف سعید منیس وزیرلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی زیرنگرانی دودھ /خوبصورتی کے مقابلہ جات کروارہاہے جوکہ 25مارچ2017سے 27مارچ2017تک جاری رہیں گے جبکہ 28مارچ 2017کوکامیاب جانوروں کے مالکان میںمہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خان انعامات تقسیم کریںگے۔

ان مقابلہ جات کامقصد ملکی بھینسوںکودنیابھرمیں روشناس کروانا،ان کی پراڈکٹس بائی پراڈکٹس کو کمرشل طریقے سے بڑھانا اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اس کی ترغیب دلاناہے۔ ایسے مقابلہ جات اس لیے کروائے جاتے ہیں تاکہ مویشی پال حضرات میں اچھے جانورپالنے کوترجیح دی جائے اور ملک کی دودھ اورگوشت کی ضروریات کو بطریق احسن پوراکیاجاسکے۔