لیسکو اور کورین کمپنی میں معاہدہ

بدھ 22 مارچ 2017 23:47

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو اور کورین کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی جس میں دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدہ داران نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو اور ایل ایس نیٹ ورک کمپنی لمٹیڈ ایل ایس کیبلز سسٹم لمیٹڈ کوریا کے مابین ایک معاہدہ دستخط ہوا جس کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے پاور ڈسٹری بیوشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت دئیے گئے قرضہ سے پلانٹ ،ڈیزائن ، سپلائی ،انسٹالیشن ،Laying ، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی پرکیورمینٹ برائے انڈر گرائونڈ 1000mm2 کاپر کیبل 132kV سنی ویو گرڈاسٹیشن تا 132KV میکلورڈ روڈ گرڈ اسٹیشن (LOT-1) اور 132KV میکلورڈ روڈ گرڈ اسٹیشن تا 132KV قرطبہ گرڈ اسٹیشن) LOT-II) کا کام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :