لاہور، وزیر خوراک کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ چھاپے

ْماہیرفوڈ انڈسٹریز کو ناقص انتظامات پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، بادامی باغ میں 12 کولڈ سٹوروں کی چیکنگ

بدھ 22 مارچ 2017 23:47

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) نشتر ٹائون اور داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپرشنز کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ماہیر فوڈ انڈ سٹریز پرائیوٹ لیمیٹڈکوکیمیکل نمک گندے ڈرموں میں سٹور کرنے، انتہائی گندے فرش، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کھلی گندی نالیوں، ہاتھ دھونے کا کوئی انتظام موجود نہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

سمن آباد اور اوی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شام نگر میں واقع چیسی بائٹ کو گندے ٹوٹے پھوٹے فریزرز، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی اور ہاتھ دھونے کے لیے کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سی4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

مزید کارروائی کرتے ہوئے شیخ پورہ میں واقع جیو گرل اینڈ گریوی اور ذوق ریسٹورنٹ کوسٹوریج کے نامناسب انتظامات، برتن دھونے کے لیے سرف استعمال کرنے، سلاد کے لیے گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے بالترتیب 7ہزار اور 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کارروا ئی کرتے ہوئے مزید کارروا ئی کرتے ہوئے میوہ پان شاپ اور غوثیہ پان شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے روڈ پر واقع لاہور بروسٹ کو خراب گوشت استعماکرنے، گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،واشنگ ایریا گندہ ہونے اور استعمال ہونے والے کوکنگ آئل کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید پی آئی اے روڈ پر واقع فرائی چکس کو گلے سڑے ٹماٹر استعمال کرنے ، زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے ،واشنگ ایرا گندہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور تقریبا 30لٹر زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کر دیا۔مزید سرگودھا ملک شاپ اینڈ جوس کارنر،رانا سپیشل نان شاپ ،مومن تکہ شاپ ،المدینہ ملک شاپ اور جوس ورلڈ اینڈ ڈرائی فروٹس کو بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کلمہ چوک میں واقع بریانی ایکسپریس کو ناقص کوکنگ آئل استعمال کرنے، کھلے کوڑا دانوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چونگی امرسدھو پر واقع اپنا ہوٹل کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،واشنگ ایریا گندہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔

راوی ،گلبرگ اور علامہ اقبال ٹائون کی ٹیموں نے وزیر خوراک اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سپشل ریڈ کرتے ہوئے بادامی باغ میں فروٹ منڈی کا جائزہ لیا اوربسم اللہ کولڈ سٹور، ایچ کے کولڈ سٹور ،پاک کولڈ سٹور، حق کولڈ سٹور، حافظ کولڈ سٹور، شیخ کولڈ سٹور، روشن کولڈ سٹور، خالڈ کولڈ سٹور،رمیض کولڈ سٹور،چوہدری کولڈ سٹور،میراج کولڈ سٹور اور این ایس کولڈ سٹور کو انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

نشتر ٹائون کی ٹیم نے ڈئریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کاہنہ کاچھا فروٹ منڈی میں فروٹ والی دوکانوں کو چیک کیااور انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہڈیارہ اڈہ پر واقع میاں مجید اینڈ ٹریڈرز،حمزہ سویٹس، حامد سٹور،وارث علی کریانہ سٹور، ملک پان شاپ اور رفیق کریانہ سٹور کو فوڈ بہتری لانے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فلیمنگ روڈ پر واقع واجیاں واٹر پلانٹ کو پانی کے سیمپلز فیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر پرودکشن روکنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :