پاکستان کا حریت رہنمائوں کو حراست میں لینے پرگہری تشویش کا اظہار

بدھ 22 مارچ 2017 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کو گرفتارکرنے و حراست میں لینے کے واقعہ پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں دیئے جانے والے استقبالیے میں شرکت سے روکنے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہاکہ یہ ظالمانہ پابندیاں جمہوریت اور نقل وحرکت کی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے بھارت پر زوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنمائوں اور نمائندوں کو رہا کرے تاکہ وہ یوم پاکستان کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :