سپریم کورٹ نے ناہید خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کیلئے دائر اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی

بدھ 22 مارچ 2017 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کیلئے دائر اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ہے ، جس کوسماعت کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ناہید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نام رجسٹر کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جبکہ فیصلہ خلاف آنے پر انہوں نے اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جہاں سے درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ، اپنی اپیل میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک غیر سرکاری نجی تنظیم ہے جو پیپلز پارٹی کے ورکرز کی نمائندگی نہیں کرتی، پی پی پی کا سردار لطیف خان کھوسہ کے نام اندراج ہونا خلاف قانون ہے لہذا پاکستان پیلپز پارٹی جس کا انتخابی نشان تیر ہے ان کے نام رجسٹر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :