سپریم کورٹ ، ایبٹ آباد کے جنگلات اورمارگلہ کی پہاڑیوں میں درختوں کی کٹائی و سٹون کرشنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد کے علاقہ لورا کے جنگلات اورمارگلہ کی پہاڑیوں میں درختوں کی کٹائی و سٹون کرشنگ سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کردی ہے ، بدھ کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، ا س موقع پر درخواست گزار کے وکیل اعتزاز احسن نے پیش ہوکر عدالت سے استدعا کی کہ انہیں آئین میں 23ویں ترمیم کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے ،اس لئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کی جائے ، عدالت کے روبروایک دوسرے فریق کے وکیل عابد ایس زبیری نے کہا کہ یہ اہم نوعیت کاکیس ہے، اس لئے سماعت ملتوی نہ کی جائے ،تاہم عدالت نے کہا کہ اعتزازاحسن ایک قومی معاملہ پرمیٹنگ میں شرکت کیلئے جارہے ہیں اس لئے ان کی استدعا منظور کی جاتی ہے بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :