سپریم کورٹ ، ڈپٹی ایم ڈی واسا راولپنڈی کی عدم پروموشن کے حوالے سے متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے ڈپٹی ایم ڈی واسا راولپنڈی عا مر رشید کو میرٹ کے باوجود پروموٹ نہ کرنے کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ہائوسنگ، سروسز اورڈی جی واسا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پردرخواست گزار ڈپٹی ایم ڈی واسا عامر رشید نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 24سال سے واسا میں قواعد کے بر عکس افسران کو ڈیپوٹیشن پر لاکر ضم کیا جارہا ہے سنیارٹی لسٹ میں میرا نام پہلے ہونے کے باوجود مجھے پروموٹ نہیں کیا جارہا جو عدالتی فیصلوں کی سراسر خلاف ورزی ہے میری استدعاہے کہ میرے ساتھ روا رکھی گئی اس ناانصافی کانوٹس لیاجائے ، جس پر جسٹس امیرہانی مسلم نے پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی ،بعدازاں عدالت نے ڈی جی واسا اوردیگرکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :