لاہور میں زیر فعال پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ بہترین سکیورٹی کمیونیکیشن و محفوظ تر شہر کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا‘عبداللہ خان سنبل

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ لاہور میں زیر فعال پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ بہترین سیکورٹی کمیونیکیشن و محفوظ تر شہر کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا،پراجیکٹ کی متعین مدت میں تکمیل کے لیے تمام محکمے سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ مکمل رابطہ و تعاون میں ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدا لله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار سیف سٹیز پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی پراجیکٹ اتھارٹی اطہر اسماعیل ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل عامر شفیق و دیگر افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ ایک جامع سیکورٹی پروگرام ہے جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے کی جانے والی کھدائیوں کے راستے میں کوئی تنصیب آئے تو متعلقہ محکمے سے رابطے میں رہ کر اس کا حل نکالا جائے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اطہر اسماعیل نے بتایا کہ روڈکٹ کی مرمت و بحالی کا کافی کام مکمل ہو چکا ہے مگر ابھی بھی کچھ اوپن روڈ کٹ موجود ہیں جن کو جلد از جلد طے شدہ طریقے سے بحال کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیںاور روزانہ کی بنیاد پر بحالی پروگرام کی مانیٹرنگ فعال طریقے سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی تمام محکموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام محکمے ہدایات کے مطابق تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :